ابنا: سروے میں رائے دہندگان نے صدر براک اوباما کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک صدر رہنے والی شخصیات میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص قرار دیا ہے، یہاں تک کہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش سے بھی زیادہ۔
امریکہ کی کوئنی پیاک یونی ورسٹی کی جانب سے کیے جانے والے رائے عامہ کے ایک جائزے میں 1400 امریکی رجسٹرڈ رائے دہندگان سے 1945ء سے اب تک امریکہ کی صدر رہنے والی 12 شخصیات کی درجہ بندی کرنے کو کہا گیا تھا۔
بدھ کو جاری کیے جانے والے سروے کے نتائج کے مطابق 33 فی صد رائے دہندگان نے صدر اوباما کو فہرست میں سب سے نیچے رکھا جب کہ 28 فی صد نے ان کے پیش رو جارج ڈبلیو بش کو بدترین صدر قرار دیا۔
دوسری جنگ عظیم کو 69 برس گزر چکے ہیں اور جب سے اب تک 12 افراد امریکہ کے صدر کے رہ چکے ہیں جن میں سے امریکی باشندے موجودہ صدر اوباما اور ان کے پیش رو جارج ڈبلیو بش کو بدترین قرار دیتے ہیں۔
حالیہ عرصے کے دوران سامنے آنے والے عوامی رائے عامہ کے کئی دیگر جائزوں میں بھی اوباما کی امریکی عوام میں عدم مقبولیت کا اظہار ہوتا ہے۔
براک اوباما 2012ء کے صدارتی انتخاب میں دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔
لیکن انتخاب کے بعد سے براک اوباما کی داخلی و خارجی پالیسیاں بری طرح اوندھے منھ گر پڑی ہیں۔
.......
/169